ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: کائیگا پلانٹ میں ہری دوار سے ماہرین کی آمد۔ بطور احتجاج گرام پنچایت کے 26 اراکین نے دیا استعفیٰ

کاروار: کائیگا پلانٹ میں ہری دوار سے ماہرین کی آمد۔ بطور احتجاج گرام پنچایت کے 26 اراکین نے دیا استعفیٰ

Sun, 03 May 2020 14:38:51    S.O. News Service

کاروار،3؍مئی (ایس او نیوز)ملاپورمیں واقع کائیگا اٹامک اینرجی پلانٹ میں جنریٹر کی مرمت کے لئے اتراکھنڈ ہری دوار سے 6ماہرین اور2ڈرائیوروں کی آمد اور انہیں مبینہ طور پر لاک ڈاؤن پروٹوکول کے مطابق کوارنٹین نہ کیے جانے اور براہ راست پلانٹ میں داخلہ دئے جانے کا معاملہ مقامی افراد اور افسران کے بیچ تنازعہ میں بدل گیا ہے۔

افسران کی طرف سے قانون کے دوہرے معیار کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے گرام پنچایت صدر نے اس سے پہلے اپنا اعتراض جتایا تھامگر افسران کی طرف سے وضاحت کی گئی تھی کہ ہری دوار سے آنے والوں کے سلسلے میں قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔مگر مقامی افراد ا س وضاحت سے مطمئن نہیں ہوئی اور اس کے خلاف احتجاج کے طور پر گرام پنچایت کے 26اراکین نے اجتماعی استعفیٰ دے دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بیرونی ریاست سے لوگوں کو ان کے گاؤں میں بلاکر لایا گیا اورکوارنٹین کیے بغیر انہیں وہاں داخلے کی اجازت دی گئی جس سے گاؤں کے لوگوں کے لئے کورونا وباء کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔جبکہ ضلع انتظامیہ کے احکام کے مطابق گرام پنچایت کے اراکین نے وباء پر قابو کے لئے کیے گئے تمام اقداما ت کا ساتھ دیا ہے۔پنچایت کے عہدیداران اور ٹاسک فورس کمیٹی کے اراکین پوری طرح سرگرمی سے انتظامیہ کا تعاون کررہے ہیں۔لیکن جب ٹاسک فورس کمیٹی نے بیرونی ریاست سے یہاں آنے والوں کو کوارنٹین کرنے کا مطالبہ کیا تو این پی سی آئی ایل کے افسران، سرکاری افسران یا پھر پولیس افسران کی جانب سے کوئی تعاون کیا گیا بلکہ پولیس افسران نے ٹاسک فورس اور پنچایت کے  ذمہ داران کے ساتھ بدتمیزی کی۔اعلیٰ افسران کے اس غیر ذمہ دارانہ سلوک سے بدظن ہوکر پنچایت اراکین نے اجتماعی طور پر مستعفی ہونے کا فصیلہ کیا۔


Share: